”انڈیا ٹو ڈے“ میں جنرل راحیل کی توہین آمیز تصویر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھارتی جریدے ”انڈیا ٹو ڈے“ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی توہین آمیز تصویر کی اشاعت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ سینئر وکھیل عبدالحمید رانا کی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے بھارتی اخبار میں پاکستان کے سپہ سالار کی توہین آمیز تصویر شائع کی گئی ہے۔ رٹ میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تصویر کی اشاعت سے تمام شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس بھارتی جسارت سے ملک کے اہم ترین ادارے کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر حکومت کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ وزارت خارجہ کو یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا حکم دیا جائے درخواست کی آج سماعت کا امکان ہے۔
بھارتی جریدے/درخواست