• news

الہ آباد:دیور کی بھاوج سے زیادتی شکایت پر بیوی کو قتل کر دیا

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) خاوند نے گولی مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق الہ آبا د کی وارڈ نمبر6محلہ رحمان پورہ کی اقرا کی شادی ایک سال قبل اسی محلہ میں مقیم نوید امین سے ہوئی جو شادی کے ایک ماہ بعد بیرون ملک چلا گیا اس کی بیوی اپنے سسرال کے ہا ں رہنے لگی اس دوران مقتولہ کے دیور شفیق امین نے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور ایک ماہ قبل جب اس کا خاوند نوید امین بیرون ملک سے گھر واپس آیا تو اس کی بیوی نے اسے اپنے دیور کے رویہ کی شکایت کی مگر اس نے سنی ان سنی کر دی جس سے دل برداشتہ ہو کر مقتولہ میکے آ گئی گزشتہ روز نوید نے میکے سے اپنی بیوی کو واپس گھر زبردستی لے جانے کی کوشش کی انکار پر ملزم نے مقتولہ اقرامبین کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا جس کا تھانہ الہ آباد پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
زیادتی/بیوی قتل

ای پیپر-دی نیشن