• news

پاکستان نے پہل کرتے ہوئے جوہری تجربات پر پابندی کی تجویز دی‘ بھارتی جواب کا منتظر ہے : اقوام متحدہ

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان نے پہل کرتے ہوئے بھارت کو جوہری تجربات پر دو طرفہ عارضی پابندی کی تجویز دی ہے اور اب وہ بھارت کے جواب کا منتظر ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی پر عملدار آمد کی سربراہ لاسینا زیربو نے کہا کہ پاکستان بھارت کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ لاسینا زیربو نے کہا کہ اسرائیل جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر پانچ سال کے اندر توثیق کر دے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران کو بھی اس معاہدے کی توثیق کرنی چاہیے لیکن اس کے لئے مقررہ وقت کا تعین نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ملنے والے مثبت اشاروں کے بعد میرے خیال میں اس میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال لگیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جوہری عدم پھیلاو¿ کے لیے ایران اور عالمی دنیا کے جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں ’اس جانب آگے بڑھنے میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ

ای پیپر-دی نیشن