عام انتخابات سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس حیران کن ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ءمیں انتخابات آئین کا تقاضا ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کا یہ بیان کہ 2018ءمیں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے حیران کن اور ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔ مردم شماری میں تاخیر کی ذمہ دار وفاقی حکومت نہیں ہے۔ وفاقی حکومت مارچ 2016ءمیں مردم شماری کا بندوبست کرچکی تھی۔ التواءبلوچستان حکومت کے تحفظات اور سیکورٹی تقاضوں کی وجہ سے ہوا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخصوص حالات کے پیش نظر سیکیورٹی تقاضے پورے کئے بغیر مردم شماری نئی پیچیدگی پیدا کرسکتی ہے۔پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ان کا تقاضا ہے کہ دنیا کوپاکستان کے جمہوری نظام کے استحکام کا یقین دلایا جائے نہ کہ بے یقینی پھیلانے والے بیانات یا تبصرے کئے جائیں۔ایسے تبصروں سے گریز کیا جائے جن سے ملک میں بے یقینی پھیلنے اور اداروں کے درمیان بداعتمادی پھیلنے کا احتمال ہو۔
احسن اقبال