فیصل آباد:الائیڈ ہسپتال میں سکیورٹی عملہ اور ڈاکٹرز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، جوتوں، بیلٹ سے پیٹا گیا
یصل آباد (نمائندہ خصوصی) الائیڈ ہسپتال میں سیکورٹی عملہ و ڈاکٹرز کی طرف سے نہتے شخص پر بہیمانہ تشدد کی ایک اور وڈیو منظرعام پر آ گئی۔ بیچ بچا¶ کروانے والے شخص کو جوتوں اور بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق الائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر آفس میں دو سیکورٹی گارڈ اور ایک ڈاکٹر کی جانب سے نہتے شخص کو بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تینوں افراد اکیلے شخص کو جوتوں اور بیلٹ کے ذریعے بری طرح پیٹ رہے ہیں اور وہ معافیاں مانگ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دانش جو چنیوٹ کا رہائشی ہے جھگڑے میں بیچ بچا¶ کرانے آیا تھا جسے سکیورٹی عملہ اور ڈاکٹرز نے پکڑ کر ڈائریکٹر کے کمرہ میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو تشدد