• news

تحریک آزادی کامیاب بنانے کیلئے پوری دنیا کی حمایت حاصل کرنا ہو گی: صدر آزاد کشمیر

راولاکوٹ (این این آئی) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمےر سوئٹزر لےنڈ سے زیاد ہ خوبصورت لیکن آزادی کی نعمت سے محروم ہے، آزادی کشمےر کی رکاوٹ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بھارت ہی نہےں ہم خود بھی ہےں، مختلف آوازےں ترک کرنا ہوں گی، بھارت کو سمجھوتے کی دعوت دےنے کے حامی نہےں، پاکستان نے کشمےرےوں کے وکےل کی ذمہ داری ادا کی اب دنےا بھر مےں ہم نے آزادی کی تحرےک کامےاب کروانے کی حماےت لےنا ہو گی۔ وہ جمعرات کو یہاںآبائی شہر راولاکوٹ مےں استقبالےہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل دشمن بھارت ہے جس نے کامےاب خارجہ پالےسی سے بہت سارے دوست بنا رکھے ہےں اور اہل جموں کشمےر کو غلام بناےا ہوا ہے برھان وانی کی شہادت سے تحرےک آزادی کو جلا ملی بھارت نے اس شہادت کے بعد ظلم کی انتہا کر کے لوگوں کو شہےد کرنے کے ساتھ اُنہےں نظر سے بھی محروم کےا۔
صدر آزاد کشمیر

ای پیپر-دی نیشن