برطانیہ اپنی سرزمین پاکستان میں تشدد پھیلانے کیلئے استعمال نہ ہونے دے: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے سپیکر لارڈز فولر نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق نئے سپیکر نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات رضا ربانی سے کی جس میں دونوں ممالک نے پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین سینٹ نے بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ برطانوی اپنی سرزمین پاکستان میں تشدد کے فروغ کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی چلی گئی۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں برطانیہ کردار ادا کرے۔
رضا ربانی