• news

شاہدرہ سے اساتذہ کی مار کے ڈر سے بھاگنے والا 14 سالہ لڑکا فیکٹری ایریا سے مل گیا

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ سے گذشتہ صبح پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 14 سالہ لڑکا فیکٹری ایریا کے علاقے سے مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی 14 سالہ لڑکا احمد سبحان گذشتہ صبح گھر سے سکول جانے کے لئے نکلا، مگر وہ سکول نہ پہنچا۔ شام کو پولیس نے احمد سبحان کو فیکٹری ایریا کے علاقے میں پھرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جس نے بتایا کہ وہ اساتذہ کی مار کے ڈر سے سکول نہیں گیا۔ پولیس نے لڑکے کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن