انجمن تاجران ہال روڈ کے وفد کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات، اسیسریز پر ڈیوٹی بڑھانے کا معاملہ اٹھایا
لاہور (پ ر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود کی قیادت میں وفد نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی اور موبائل فون اسیسریز پر ڈیوٹی میں اضافے کے خلاف معاملہ اٹھایا جس پر حکومتی کمیٹی نے مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقینی دہانی کروا دی انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کی طرف سے ہڑتال اور دھرنے کے بعد حکومت نے ایم این اے پرویز ملک ہارمون اختر خان اور ایم این اے میاں منان پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔