ورلڈ ویمن بیس بال ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم بھی پہنچ گئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ورلڈ ویمن بیس بال ٹورنامنٹ آج سے جی جنگ سٹی کوریا میں شروع ہوگا جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم گروپ’’اے‘‘ میں شامل ہے جس کی دیگر ٹیموں میں میزبان کوریا، وینزویلا اور کیوبا جیسی بڑی ٹیمیں شامل ہیں۔