سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ارشد چودھری کے گھر پر فائرنگ کیخلاف فنکاروں کا احتجاج
لاہور ( کلچرل رپورٹر ) آرٹسٹ اینڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسرارشدچوہدری کے گھربھتہ خوروںکی فائرنگ پرمعروف فنکاروں نے گزشتہ روزالفلاح تھیٹرکے سامنے پلے کارڈز اٹھا کراحتجاج کیا۔ اس موقع پراداکارہ ماہ نور، افتخارٹھاکر، جیا بٹ، طاہرانجم، آفرین خان، آصف اقبال، عابد چارلی، ندیم چٹا، قیصرثناء اللہ خان ، چنگیزاعوان اورارشد چوہدری سمیت دیگرشامل تھے۔ فنکاروںنے جہاں ارشد چوہدری کے گھرپرفائرنگ کی مذمت کی ، وہیں پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ وہ فائرنگ کرنے والوںکوجلد ازجلد گرفتارکریں اورفنکاروں کے جانی ومالی تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔ اس موقع پرماہ نور، طاہرانجم، افتخار ٹھاکر اور قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ ارشد چوہدری کے گھرپرفائرنگ کے واقعہ سے فنکاربرادری میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔