• news

جھلکیاں ...کیا دھرنا پارٹی کے پاس ایسی صاف ستھری ٹیم ہے رانا تنویر بھائی ہیں، عارف سندھیلہ بھائی، ساتھی اور مسلم لیگ ن کا کمٹڈ شیر ہے:نوازشریف

(سلطان حمید راہی/عظیم علی شیخ/سیف الرحمن سیفی سے/عبدالمجیدچودھری+محمدانور) ٭…وزیراعظم ساڑھے پانچ بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچے، ہیلی پیڈ پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،رانا افضال حسین ایم این اے،ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ ایم پی اے، پیر اشرف رسول ایم پی اے،سابق ضلعی صدر امجد نذیر بٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری کاشف عارف،احمد عتیق انور نے ان کا استقبال کیا۔
٭…وزیراعظم نے جلسہ گاہ جانے سے قبل ضلع شیخوپورہ کے نومنتخب یوسی چیئرمینوں اور کونسلران سمیت ارکان اسمبلی وعہدیداران سے ملاقات کی۔
٭…اسی مقام پر وزیراعظم نے لاہور ایسٹر بائی پاس کا افتتاح بھی کیا۔
٭…جب وزیراعظم جلسہ گاہ پہنچے تو رانا تنویرحسین،عارف خان سندھیلہ اور پیر اشرف رسول کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عوام کے نعروں کا گرمجوشی سے جواب دیا۔
٭…نوازشریف نے اپنی تقریر کے دوران عارف خان سندھیلہ کی طرف سے ’’نوائے وقت‘‘ میں پرنٹ ہونے والے استقبالی اشتہار کا ذکر کرتے ہوئے اسے خوبصورت قرار دیا۔ وزیراعظم نے دوران تقریر رانا تنویر حسین کو بار بار اپنا بھائی کہہ کر پکارا تو ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ کو شاباش دے کر تھپکی دی کہ یہ میرا بھائی، ساتھی اور مسلم لیگ ن کا کمٹڈ شیر ہے۔
٭…وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ کیا ہم کنٹینر پر تو نہیں کھڑے رانا صاحب یہ کنٹینر تو نہیں جس سے جلسہ گشت زعفران بن گیا۔
٭…جلسہ کے اختتام پر وزیراعظم نے خود پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
٭…وزیراعظم اپنی تقریر کے دوران کافی خوشگوار اور جذباتی دکھائی دئیے عوام کا جم غفیر دیکھ کر بار بار شکریہ شکریہ پھر شکریہ ادا کرتے رہے۔
٭…میاں نواز شریف نے سٹیج پر بیٹھے ارکان اسمبلی کو دیکھ کر کہا کہ کیا دھرنا پارٹی کے پاس اس طرح کی صاف ستھری ٹیم ہے جو عوام کی خدمت کرے۔
٭…پنڈال میں گزشتہ رات بارش کے باعث کیچڑ اور دلدل نما زمین ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کا ذکر نواز شریف نے تقریر میں کیا۔
٭…کارکن ڈھول کی دھمال پر رقص کرتے رہے۔
٭…وزیراعظم نے امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل کرنے کے لئے شاہدرہ سے فیروزوالہ تک اوورہیڈبرج بنانے کا اعلان کیا۔
٭…کوٹ پنڈی داس کوموٹروے سے ملانے کے لئے انٹرچینج کی منظوری دی۔
٭…بیگم کوٹ شاہدرہ سے شیخوپورہ تک نئی سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت صوبائی اور وفاقی فنڈ جاری کرے گی۔
٭…فیروزوالہ اور مریدکے سے گزرنے والے برساتی نالوں ککہ اور بھیں کشادہ کرنے کے لئے بھاری فنڈز جاری کئے۔
٭…شیخوپورہ کے قریب ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن