• news

راہداری عظیم منصوبہ، پاکستانی چین کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں: بھارتی تھنک ٹینک

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے معروف تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ سٹڈیز (آئی پی سی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوبہ چندرن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ چین کو اپنا مسیحا اور نجات دہندہ تصور کرتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سبب تصور کیا جا رہا ہے، بیشک پاکستان کے لئے متعدد وجوہات کی بناء پر ایک عظیم منصوبہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم نے اس راہداری کے ساتھ بہت سی توقعات وابسطہ کر لی ہیں۔ ڈاکٹر سوبہ چندرن کی جانب سے تحریر کردہ ایک تحقیقی مضمون میں بیان کیا گیا ہے 46 ارب ڈالر کا راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کو چار اہم شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔ توانائی کی قلت کا شکار پاکستان کے لئے سی پیک ایک اہم کامیابی ہے، توانائی کے شعبہ میں بہتری براہ راست پاکستانی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں معاون ثابت ہوگی جس کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد یقینی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن