چمن : پاکستان نے نئے بینکنگ سسٹم کے بعدافغانستان سے آنے والے ٹرکوں کو روک لیا
چمن/کابل (صباح نیوز) پاکستان نے نئے بینکنگ سسٹم کے نفاذکے بعد افغانستان سے آنے والے امپورٹ کے ٹرکوں کو چمن میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔کلکٹر کسٹم سعید احمد جدون کے مطابق سٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے تحت ٹرکوں کو روکا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت امپورٹرز الیکٹرانک آئی فارم کے تحت خریداری کے پابند قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی تاجر رقم پاکستانی بینک سے افغان بینک میں منتقل کرنے کے پابند ہوںگے ۔ادھر چمن چیمبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکوں میں یہ سہولت اب تک مہیا نہیں کی جاسکی اور نہ ہی پاک افغان بینکوں کے درمیان کوئی آن لائن سسٹم ہے۔ صورتحال کے باعث سرحد پار کھڑے ٹرکوں میں انگور ،اناراور دیگر تازہ فروٹ خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔