• news

بینائی گئی تو کیا ہوا میں پھر بھی تم سے شادی کروںگی، پیلٹ فائرنگ سے نابینا ہونے والے کشمیری لڑکے کی منگیتر کا عزم

سری نگر (نیوز ڈیسک) سری نگرکے مہاراجہ ہری سنگھ کے آئی وارڈ میں سر پر چادر لئے ایک کشمیری لڑکی پریشان بیٹھی اور بیڈ پر لیٹے ایک لڑکے کو جس کی دونوں آنکھیں زخموں کی وجہ سے بند ہیں کو دیکھنے جا رہی تھی اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے یہ لڑکی عالی کدل سری نگر کے رہائشی 22 سالہ نوجوان دائود کی منگیتر ہے۔ دائود پر 25اگست کو بھارتی فورسز نے پیلٹ گن سے فائرنگ کی کئی چھرے داود کی آنکھوں میں پیوست ہوئے اور اس کی دنیا اندھیر ہو گئی تاہم اس کی منگیتر لڑکی نے عزم مصمم سے کہا کہ دائود کی بصارت چلی گئی ہے تو کیا ہوا میری محبت اسے راستہ دکھائے گی میں اس سے پھر بھی شادی کروں گی دائود کے والد ریاض احمد جو پاس ہی کھڑے تھے۔ یہ منظر دیکھ کران کی آنکھیں نم تھیں انہوں نے کہا کہ ہم دائود کو لے کر آپریشن کے لئے حیدر آباد دکن جائیں گے وہاں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے کچھ امید کی کرن دکھائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن