آج لاہور کی ہر گلی سے گو نواز گو کی آواز آئے گی، فرخ جاوید
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا کہ حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام اور پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن آج سڑکوں پر نکلیں گے اور لاہورکی ہرگلی سے ‘‘گونوازگو’’کی آوازآئے گی ،پی ٹی آئی کی کامیاب احتساب تحریک نے حکمران ٹولہ کی نیندیں حرام کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکی تحریک احتساب ریلی نئے پاکستان کیلئے پہلا قدم ثابت ہوگی اوروزیراعظم کا احتساب کیے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔