حج مسلمانوں کی عالمی کانفرنس ہے: سید نیاز حسین نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ حج ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے، حج کا تقاضایہ ہے کہ انسان گناہوں سے پاک صاف ہوجائے اور اس کے بعد بھی برایئوں سے پاک زندگی گزارے، علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ حج مسلمانوں کی عالمی کانفرنس ہے، جس کا ہدف عالم اسلام کے اجتماع کا اظہار بھی ہے۔ اسے اختلاف کی بجائے،اتحاد ووحدت کا مظہر ہونا چاہیے۔