• news

نیشنل ماحولیاتی قوانین میں 6 معیار اپنائے ہیں: ذکیہ شاہنواز

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ 6 طرح کے نیشنل ماحولیاتی معیار اپنائے گئے ہیں جن میں میونسپل اور صنعتی فضلہ،گیسوں کا اخرج گردونواح کی ہوا،شورگاڑیوںکا اخراج اور پینے کے پانی کا معیار شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب میں ماحولیاتی معیارات کے نفاذ کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے متعارف کئے جانے والے قوانین میں معیار برائے معالجہ ضائع شدہ پانی اور بائیومیڈیکل ویسٹ کا معالجہ بذریعہ انسزیشن،آٹوکلیونگ،مائکروویونگ اور گہرائی میں دفن کرنا شامل ہیں۔ مخصوص صنعتی معیار بھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس مقصد کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تین کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ موجودہ قوانین میں ترامیم کی اشد ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن