عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس ہے: عالمی مجلس ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پریوم ختم نبوت کے حوالہ سے ملک بھر میں علمائے کرام نے اپنے خطبات جمعہ میں ختم نبوت کے موضوع اور ردِ مرزائیت پر مفصل خطابات کیئے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر استاذالمحدثین مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر،نائب امراء مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا پیرحافظ ناصرالدین خاکوانی،سیکرٹری جنرل مولانا عزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا،مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عبدالنعیم، نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۷ ستمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں ترمیم کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاتھا۔ ہزاروں عاشقان مصطفیٰ نے جذبہ عشق سے سرشار ہوکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ۔ علما ء کرام نے بیا نا ت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔