مردان دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے مردان میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ مسلسل دہشت گردی کے واقعات کا رونما ہونا حکومت اور نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی آزادی‘ خود مختاری اور سلامتی دائو پر لگ چکی ہے۔