سوشل کلب عمان کے نئے منتخب عہدیداران
لاہور (پ ر) سوشل کلب آف عمان لٹریری ونگ کے نئے منتخب عہدیداران برائے سال 2016-17 کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ناصر معروف ہیڈ‘ مقبول شیخ ڈپٹی ہیڈ‘ محمد عثمان‘ جنرل سیکرٹری اور محمد نسیم فنانس سیکرٹری ہوں گے اور ادبی و ثقافتی پروگرامز کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس قبل مروت احمد‘ قمر ریاض اور وسیم عابد عہدیدار رہے ہیں۔ سوشل کلب آف عمان مسقط میں ادبی و ثقافتی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ایک مثالی کلب ہے۔