• news

ماہنامہ ترنجن کا تازہ شمارہ شائع ہوگیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، کی طرف سے شائع ہونے والیماہنامہ ترنجن کے تازہ شمارہ میں کل 15 مضامین شامل ہیں۔ جن میں سے تقریباً سات مضامین پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کی فکر اور فن پر مبنی ہیں ۔ جدید پنجابی شاعر راشد حسن رانا کی شاعری کا گوشہ بھی شمارہ میں شامل ہے جو 13 نظموں پر مشتمل ہے ۔ منفرد کہانی کار یونس جاوید کی پنجابی کہانی بھی آپ کو اِس میں پڑھنے کیلئے ملے گی جبکہ غزلوں اور نظموں کے گوشہ میں پنجابی شعراء کا خوبصورت کلام بھی موجود ہے ۔ میگزین کا ٹائٹل نہایت خوبصورت اور جاذب نظر ہے۔ ترنجن کی چیف ایڈیٹر ڈاکٹر صغرا صدف اور مدبران میں خاقان میری غازی اور عاصم چوہدری شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن