مردان میں لوگ مارے گئے، دو جماعتیں ناچنے گانے میں مصروف ہیں: زاہد خان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج پر ردّعمل میں کہا ہے کہ سانحہ مردان کے ایک دن بعد ناچ گانوں کے ساتھ احتجاج حیران کن ہے۔ مردان میں لوگ مارے گئے، 2 جماعتیں ناچنے گانے میں مصروف ہیں۔ عمران خان خیبر پی کے میں سکیورٹی پر توجہ دینے کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔