• news

احتساب ریلی کی جھلکیاں

کارکنوں کا رقص، خواتین، بچے چہرے پر پینٹ کراتے رہے، دربار کے سامنے لیگی کارکنوں مارچ کے شرکاءمیں ہاتھا پائی، 3 خواتین بیہوش ‘مسرت شاہین نے بھی مارچ کی حمایت کردی
(خواجہ فرخ سعید+ سید شعیب الدین+ ندیم بسرا)
٭ شاہدرہ چوک میں تحریک انصاف کے کارکن صبح سے ہی اکٹھا ہونا شروع ہو گئے تھے۔
٭کنٹینر سے تحریک انصاف کے نغمے چلاتے رہے ۔
٭احتساب ریلی میں (ق) لیگ کے انتخابی نشان سائیکل کا ایک بڑا ماڈل ٹریلر پر لایا گیا تھا راجہ بشارت اور دیگر لیڈر اس ٹریلر پر بیٹھے تھے۔
٭ریلی شروع ہونے سے پہلے شاہدرہ چوک میں کارکن ڈانس کرتے رہے۔
٭تحریک انصاف کے پرچم رنگ کی ٹوپیاں، مفلر اور عمران کی تصیر والی شرٹس فروخت ہوتی رہیں۔
٭نوجوان ، خواتین اور بچے چہرے پر تحریک انصاف کا پرچم بنواتے رہے۔
٭عمران خان شاہدرہ پہنچنے کیلئے 10 بجکر 25 منٹ پر زمان پارک سے روانہ ہوئے۔
٭کمر پر بستے ڈالے سکولوں کے بچے بھی ریلی میں موجود تھے۔
٭ریلی میں قلفیاں، پاپڑ، ناریل، ٹھنڈا پانی بھی فروخت ہوتا رہا۔
٭ پانی کی آدھے لٹر کی بوتل 50 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
٭ ایک نوجوان نے اپنی مونچھوں کو سبز اور سرخ رنگ کرایا ہوا تھا ۔
٭ (ق) لیگ کے کارکنوں نے سر پر سبز ٹوپیاں اور گلے میں سائیکل کے نشان والے مفلر پہن رکھے تھے۔
٭ولید اقبال نے اپنی تقریر میں کہا کہ 1947ءمیں ملک گوروں سے آزاد ہوا 2016ءمیں چوروں سے آزاد کرائیں گے۔
٭عمران خان کی احتساب ریلی شاہدرہ سے روانہ ہوتی تو صلیب اٹھاتے بہت سے مسیحی نوجوان بھی ساتھ تھے ۔
٭احتساب مارچ میں پیدل شرکت کرنیوالی تحریک انصاف کی 3 خواتین بے ہوش ہوگئی۔
٭تحریک مساوات کی چیئرمین مسرت شاہین نے بھی کرپشن کیخلاف انصاف کے احتجاجی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
٭احتساب مارچ اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان داتا دربار کے سامنے ہاتھا پائی ہو گئی دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔٭ پی ٹی آئی کی ریلی میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، ریلی کے شرکاءنے میڈیانمائندوں پر تشدد کیا۔ ٭ عمران کے کنٹینر کے قریب سے جیب کترا بھی پکڑا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پہلے خود اسکی درگت بنائی پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ ٭ سکیورٹی پر تعینات اہلکار ڈیوٹی کے دوران سستاتے رہے۔ ٭ پارٹی کارکنوں کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی سبیل بھی لگائی گئیں۔ ٭ دوسرے شہروں سے آئے پی ٹی آئی کے کارکن داتا صاحب دربار پر حاضری دیتے اور نوافل ادا کرتے رہے۔ ٭ موبائل سے سیلفیاں اتارنے کا سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ ٭ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں کو شرکاءستمبر کے ماہ میں ”ستمگر“ کا نام دیتے رہے۔
جھلکیاں

ای پیپر-دی نیشن