• news

عمران کے الزام مسترد‘ کوئی احمق ہی سوچ سکتا ہے‘15 منٹ میں نوٹس ہو سکتے ہیں: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق تمام کارروائی شفاف‘ مروجہ قانونی تقاضوں کے مطابق ہو گی‘ عمران خان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے نثار محمد خان نے کہا کہ اتنے بڑے جھوٹ پر تبصرہ کرنا بھی گوارہ نہیں سمجھتا‘ کوئی احمق ہی سوچ سکتا ہے کہ 15 منٹ میں نوٹسز جاری ہو سکتے ہیں‘تمام افراد کو جواب کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے‘ نوٹسز میں 8 سے 10 سوالات کئے گئے ہیں۔ جواب آنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن