جنوبی چینی سمندر: مودی نے دفاعی سامان خریدنے کے لئے ویتنام کو50 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کر دی
ہنوئی (رائٹرز) بھاتی وزیراعظم نریندر مودی نے بحیرہ جنوب میں چین کے مقابلے کیلئے ویتنام کو 50 کروڑ ڈالر کا ڈیفنس کریڈٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے صحت، سائبر سکیورٹی، شپ بلڈنگ، نیوی انفارمین شیئرنگ اور اقوام متحدہ امن فوج آپریشنز سمیت 12 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تجریک کو 2020ء تک 15 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے، جامع سٹرٹیجک تعلقات کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویتنام مزید جنگی جہاز اور جدید میزائل سسٹم خریدنا چاہتا ہے۔