اہم سیاسی شخصیات کی جان کوخطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز)نیکٹا نے تین اہم سیاسی شخصیات کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان، امیر مقام اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سکیورٹی میں اضافے کی سفارش کردی گئی ۔ نیکٹا نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کی تین اہم سیاسی شخصیات کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ ایسے اطلاعات ہیں کہ تین اہم شخصیات جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ نیکٹا نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے سے بچنے کیلئے متعلقہ شخصیات محتاط رہیں۔