پاکستان میں 18ملین افراد جسمانی معذوری کا شکار ہیں: اقوام متحدہ
اسلام آباد (اے پی پی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی آبادی اندازاً184.35 ملین افراد پر مشتمل ہے جس میں معذور افراد کا تناسب تقریباً10فیصد کے قریب ہے اور18ملین افراد کسی نہ کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں جن میں9 ملین خواتین شامل ہیں۔ ملک کے معذور افراد میں60 فیصد نوجوان شامل ہیں۔