• news

ترکی: کرد باغیوں کے حملے، جھڑپیں،13 فوجیوں سمیت14 ہلاک

انقرہ(آن لائن + صباح نیوز+رائٹر)ترکی کے مشرقی صوبے میں کرد باغیوں کے حملوں اور جھڑپوں کے دوران 13 ترک فوجیوں سمیت 14 ہلاک اور 28 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ترک فضائیہ کی کارروائی میں 13 کرد باغی مارے گئے۔ فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی ہو گئے، ترکی نے سکیورٹی خدشات کے باعث آئوٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی۔ مشرقی صوبے وین میں جہاں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران کرد باغیوں سے جھڑپ بھی ہوئی۔ کرد باغیوں نے مردین میں چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس میں2 فوجی اہلکاروں سمیت مقامی گارڈ مارا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن