عراق: خودکش دھماکہ، سرکاری اسلحہ خانہ پر راکٹ حملہ، 10 فوجیوں سمیت 30 ہلاک
بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق میں خودکش حملے میں دس فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار میں خودکش حملے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر کسی گروپ اور تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ العبیدی میں سرکاری اسلحہ خانے پر راکٹ حملے اور بم دھماکوں میں 20 افراد مارے گئے۔