• news

انسانی اعضا کی منتقلی‘ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی قوانین میں ترمیم کیلئے سفارش

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے اعلامیہ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے انسانی اعضاء کی منتقلی کے حوالے سے موجودہ قوانین میں ترامیم کی سفارش کردی ہے، کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کی ہدایت پر موجودہ قوانین کی نقل کو فی الفور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس بشمول گلگت بلتستان کو ارسال کی جائیں۔ انسانی حقوق عدالت قائم کی جائیں گی جہاں پر جج صاحبان کے عہدے ڈسٹرکٹ وسیشن جج صاحبان کے مساوی ہوں گے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال کو انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث پائے جانے کی صورت میں فوری بند کیا جائے اور ڈاکٹروں کے لائسنس ،جائیداد ریاست کے حق میں ضبط کر لی جائیگی ۔

ای پیپر-دی نیشن