بچوں کے اعضا کی بھارت سمگلنگ‘ پاکستانی سفارتخانے کے سابق سیکشن افسر کو جیل بھجوا دیا گیا
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت نے بچوں کے اعضا کی بھارت سمگلنگ سے متعلق کیس میں گرفتار کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے سابق سیکشن افسر عمر شہاب کو جیل بھجوا دیا۔ ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق سیکشن افسر عمرشہاب کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم بچوں کے اعضا بھارت فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے وہ اور اسکا گروہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں بھی ملوث ہے۔ عدالت نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔
سابق افسر جیل