سپیکر نے عمران کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر نے ریفرنس میں کہا ہے کہ عمران نے 300 کنال اراضی کو تحفہ ظاہر کیا حالانکہ وہ خریدی گئی تھی۔ ریونیو ریکارڈ میں بھی یہی درج ہے کہ عمران نے 300 کنال اراضی خریدی۔ آئین کے تحت اگر سپیکر کوئی ریفرنس الیکشن کمشن کو نہ بھیجے تو وہ 30 روز میں خود الیکشن کمشن کو چلا جاتا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خود اپنے چنگل میں پھنس گئے، وہ دوسروں پر تہمت لگاتے ہیں۔ عمران کے خلاف شواہد الیکشن کمشن کو بھجوا دیئے ہیں۔ عمران آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں۔