• news

آسٹریلوی حکومت نے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو برانڈ سفیر مقرر کردیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تسمانیہ کا برانڈسفیر مقررکردیا گیا اور حکومتی تجارتی وفد کی قیادت کرینگے ۔وفدپونٹنگ کی قیادت میں کو دو تا گیارہ ستمبر تک بھارت ‘سری لنکا‘انڈو نیشیا اور سنگاپور کا دورہ کرگا۔ وفد دورہ کے دوران تعلیم ‘توانائی ‘سیاحت اور دیگر شعبہ کی نمائندگی کرے گا۔حکومت کے مطابق پونٹنگ صرف بھارت میں وفد کی قیادت کرینگے جہاں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلہ سمیت معاہدے کئے جائیں گے ۔سابق کپتان کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے راستے کھولے گی ۔پونٹنگ نے کہا کہ وہ تجارتی وفد کی قیادت کر نے پر بے حد خوش ہیں۔تجارتی معاہدے ہماری ریاست تسمانیہ کیلئے بہتر ثابت ہونگے ۔سابق کرکٹر ڈیوڈ بون ‘جیمز فولکنر‘جارج بیلے سری لنکا کے دورہ کے دوران وفد میں شمولیت اختیار کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن