• news

شاہی حمام اندرون لاہور کیلئے یونیسکو ایوارڈ آف میرٹ کا اعلان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) یونیسکو ایوارڈ آف میرٹ 2016ء کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی تانیہ قریشی نے بتایا کہ شاہی حمام اندرون لاہور بھی ایوارڈ حاصل کرنے والی تاریخی عمارتوں میں شامل ہے، کل 6 ممالک کو ایوارڈ آف میرٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان نے دوسری بار یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے، 2014ء میں گلی سورجن سنگھ دہلی گیٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن