صوابی: کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 500 طلبہ کی حالت خراب
صوابی (آئی این پی) صوابی میں کرنل شیرخان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے 500 کے قریب طلبہ کی حالت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے طلبا کو مختلف ہسپتالوںمیں منتقل کردیا گیا ہے، طلباء کو منتقل کرنے کے لئے مردان اور نوشہرہ سے ایمبولینس منگوائی گئی ہیں۔ متاثرہ طلبا نے بتایا کہ بریانی‘ چکن پیس کھانے اور کولڈ ڈرنگ پینے سے پوائزنگ ہوئی‘ شہرام ترکئی کے مطابق طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 100سے زائد طلبا کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ فوڈ پوائزنگ کی وجوہات جاننے کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے۔