• news

پنجاب: سزا پوری کرنے کے باوجود 103 غیرملکی جیلوں میں بند

لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب کی جیلوں میں 103غیرملکی قیدی سزائیں پوری ہونے کے باوجود جیلوں میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان قیدیوں کا تعلق 18مختلف ممالک سے ہے ان قیدیوں میں زیادہ بھارتی شہری ہیںجبکہ ایشیا، یورپ، افریقہ اور مختلف عرب ممالک کے قیدی بھی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزائیں پوری ہونے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے جو مختلف سفارتحانوں سے رابطے میں ہیں اور ان قیدیوں کو ان کے ممالک بھجوانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، کلیئرنس ملنے کے بعد انہیں فوری جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ 103 قیدیوں میں سے 25، 8 بنگلہ دیش، 2 برما، ایک بینن، برونڈی، گانگو، ڈومینکن ری پبلک، فرانس کا ایک ایک قیدی، بھارت 27، ایران 3، کینیا 2، لائبریا ایک، نائیجریا 10، فلپائن کا ایک، تنزانیہ کے 9، متحدہ عرب امارات کا ایک اور زیمبیا کے 2 قیدی شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن