• news

عمران‘ طاہر القادری کی تحریک صرف لاہور تک محدود ہے: حاصل بزنجو

میانوالی( نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سینٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ پانامہ لیکس پر شور مچانے والوں کو کرپشن سے کوئی دلچسپی نہیں ان کا ٹارگٹ صرف اور صرف نواز شریف ہیں، آف شو رز کمپنیوں کے معاملہ کی تحقیق کیلئے اپوزیشن پارٹیوں نے جو ٹی او آرز پیش کئے ہیں ان میں صرف اور صرف پانامہ لیکس اور اس سے وزیر اعظم نواز شریف کو ہر طریقہ سے جوڑنے کی بات کی گئی ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ باقی جن لوگوں کی آف شورز کمپنیاں ہیں ان کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ اگر ان کی بات کی جائے گی تو پھر عمران خان کا نام بھی آئے گا، جہانگیر ترین اور علیم خان کا نام بھی آئیگا، دوبئی کی کمپنیوں والوں کو نام بھی آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات حاجی احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عمران اور ڈاکٹر طاہر القادری کی احتجاجی سیاست تحریک صرف لاہور تک محدود ہے اور قومی سطح پر انہیں کسی قسم کی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور وہ بلوچستان میں حالات کو خراب کروانے کیلئے فنڈنگ کرتا ہے اور اس کو واضھ ثبوت گذشتہ دنوں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بلوچستان کے حوالے بیان ہے۔ بلوچستان کے حالات اب بہت بہتر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن