• news

سانحہ مردان: پاکستان بار کونسل آج ملک گیر ہڑتال کریگی

لاہو ر(این این آئی )پاکستان بار کونسل نے سانحہ مردان کیخلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بارکونسل عبدالفیاض نے کہا دہشت گردی کیخلاف بطور احتجاج کل عدالتوں میں پیش نہیںہوں گے، حکومت فول پروف سکیورٹی دینے میں ناکام ہو چکی ہے، مردان میں وکلا پر دہشت گردانہ حملہ حکومت کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے اور شہداء کے ورثاء کو مالی امداد دے ۔

ای پیپر-دی نیشن