عمران ، اور طاہر القادری کے ’’پیچھے ‘‘کوئی تو ہے، ویسے ہی سڑکوں پر نہیں آئے: جا وید ہاشمی
لاہور(آئی این پی) مخدوم جا وید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے ’’پیچھے ‘‘کوئی تو ہے دونوں ویسے ہی سڑکوں پر نہیں آئے ‘عمران خان کے مطالبات ٹھیک مگر انکا طر یقہ کار آمر انہ ہے ‘دھر نوں اور احتجاج سے جمہو ریت کو ہمیشہ خطرات لا حق رہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان اور طاہر القادری سڑکوں پر آ ئے انکے پیچھے جو لوگ تھے وہ سب کو پتہ ہے اور عمران خان خود ہمیں بتاتے تھے کہ انکے پیچھے کون ہے اور آج بھی اگر طاہرا لقادری اور عمران خان سڑکوں پر ہیں تو انکے پیچھے کوئی تو ضرورہے مگر یہ کون ہے وہ حکومت کو ضرور پتہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کر پشن کا خاتمہ اور احتساب کا مطالبہ بالکل درست ہے پانامہ لیکس کا بھی حساب ہونا چاہیے مگر غیر جمہو ری سوچ رکھنے والے عمران خان کا مطالبات منظور کروانے کا طریقہ آمرانہ ہے انکو جمہوری انداز اختیار کرنا چاہیے ورنہ کسی ایک جماعت کا نہیں سب کا نقصان ہوگا اور عمران خان کے پاس بھی پچھتاوے کے سواکچھ نہیں بچے گا ۔