• news

مریدکے: گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، 10 گھنٹے گیس سپلائی معطل ہوٹلوں پر لائنیں لگ گئیں

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے شہر سے گزرنے والی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ شہری 10 گھنٹے گیس سے محروم رہے۔ مریدکے شیخوپورہ روڈ پر دائوکے نہر سے گزرنے والی مین گیس لائن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دھماکے سے پھٹ گئی۔ گیس سپلائی معطل معطل ہونے سے 8 لاکھ آبادی والے شہر مریدکے میں بچے دودھ پینے سے، بزرگ چائے اور جوان مرد و زن ناشتہ سے محروم ہو گئے۔ ہوٹلوں اور تندوروں پر ہزاروں افراد کی لائنیں لگ گئیں۔ روٹی اور نان 12 روپے میں فروخت ہوتے رہے جبکہ چنے بھی 30 روپے کی پلیٹ کی بجائے 50 روپے میں فروخت ہوتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن