جڑانوالہ: گھریلو ناچاقی پر معمر شخص نے خود کشی کر لی
جڑانوالہ ( نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدود میںمعمر شخص نے زہر یلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ چک نمبر 356گ ب کوٹ کبیر کے 50سالہ حاکم علی کی آئے روز گھر میں تلخ کلامی رہتی تھی جس کی بنا پر تنگ آکر اس نے گند م میں رکھنے والی زہر یلی گولیاں کھا لیں جس کے باعث اسکی حالت غیر ہو گئی اور اسکو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ لیجا یا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میںالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جو ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں دم توڑ گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔