لسبیلہ: ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد کو بچا لیا گیا
اوتھل (این این آئی) لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام میں مچھیروں کی کشتی ڈوب گئی ،سات ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی گہرے سمندر میں سمندر کی بڑی اور اونچی لہروں کے باعث ڈوب گئی جس کی وجہ سے کشتی میں سوار سات ماہی گیر ڈوب گئے جنہیں دوسری کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچاکرمحفوظ مقام تک پہنچایا۔
کشتی/ ڈوب گئی