نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حسنین رضا کو نظربندی ختم ہونے کے باوجود ہائیکورٹ پیش نہ کیا گیا آج دہشت گردی کی عدالت پیش کیا جائیگا
صدر گوگیرہ (نامہ نگار) نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حافظ حسنین رضا کی نظر بندی ختم ہونے کے باوجود اسے گذشتہ روز ہائی کورٹ پیش نہ کیا گیا جبکہ آج 6 ستمبر کو اسے دہشت گردی کورٹ لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ بیوہ ماں نے اپنے بیٹے کی رہائی اور انصاف کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر اعظم پاکستان اور اعلی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انکے بیٹے کو صحافتی فرائض سرانجام دینے کی پاداش میں مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا تھا۔
نمائندہ اوکاڑہ پیش