• news

سر پر کفن باندھ کر نوجوانوں کو تباہی سے بچایا : مصطفی کمال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑر ہے ہیں۔ دو نسلیں پارٹی پر تباہ ہو گئیں۔ ہمارا پکڑا جانا اور لاپتہ ہونا کب ختم ہو گا۔ کراچی کے عوام 30 برس سے روزگار، امن کو ترس رہے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو تباہی سے ہٹا کر درست راستہ دکھایا، ہم تو سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں جنہوں نے قائد کو غدار کہا انہیں فکر ہونی چاہئے۔ دور دور تک مسائل حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔ 30 برس میں قید خانوں میں اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارا خون سستا اور فالتو نہیں لاتعلقی کی بات اپنی ان بچانے کیلئے کی گئی۔ پارٹی کی قیادت لینا فاروق ستار کی خواہش ہے۔ ان لوگوں نے تحویل میں کارکنوں کو شناخت کیا ۔ ملیر سیکٹر اور یونٹ آفس پر قبضہ کرکے نہیں آئے۔ ہمارے سامنے متحدہ کی کوئی حیثیت نہیں، ہمیں کراچی کو را کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔ جب ووٹ، پیسہ، کھالیں، فطرہ، زکٰوة اور زندگیاں مانگی گئیں تم دینے چلے آئے سوال نہیں کیا کہ ہمیں ہماری قربانیوں کا صلہ کب ملے گا۔ ہمارے ساتھ آنے والے رکنیت اور عہدے چھوڑ کر آئے۔ لندن میں ندیم نصرت متحدہ بانی کے گھر میں رہتے ہیں، تمام کنونیئر متحدہ بانی کے تنخواہ اور ملازم ہیں۔ ندیم نصرت اپنی نہیں متحدہ بانی کی زبان بولیں گے۔ فاروق ستار استعفیٰ دیکر دوبارہ عوام میں جائیں۔ ایم پی ایز نوکریاں بچانے کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم صرف سچ کی آواز لگائیں گے۔ عوام پر ہے جس راہ پر چلیں۔
مصطفی کمال

ای پیپر-دی نیشن