• news

مردان دھماکہ: نثار نے خیبر پی کے حکومت پر الزام لگایا نہ ناکامی قرار دیا: ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مردان دھماکہ پر چودھری نثار نے خیبر پی کے حکومت پر الزام لگایا نہ اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ وزیر داخلہ نے صرف دو تھریٹ الرٹ موصول ہونے کی اطلاع کی بات کی جو وفاق نے بروقت صوبائی حکومت سے شیئر کئے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن