ریفرنسز‘ سپیکر قومی اسمبلی نے گیند چیف الیکشن کمشنر کی کورٹ میں پھینک دی
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس کو مسترد کر کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے وہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کو الیکشن کمشن کو بھیج کر گیند کو چیف الیکشن کمشنر کی کورٹ میں پھینک دیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمشن کو بھجوائے گئے ریفرنسوں پر صرف اس قدر لکھا ہے کہ ”ان کو دیکھا جائے“ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ریفرنس کے بارے میں کوئی دوٹوک رائے دینے سے گریز کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسوں کی الگ الگ بنیاد ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد کوئی فریق اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر سکے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ریاستی اداروں کو دبا¶ میں ڈالنے کے لئے توپوں کا رخ ان کی طرف کر دیا ہے۔
ریفرنس سپیکر/ گیند