گوجرانوالہ: افغان ہونے کے انکشاف پر 70 افراد کو پاسپورٹ کا اجراءروک دیا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) افغانی ہونے کے انکشاف پر انتظامیہ نے 70افراد کو پاسپورٹ کااجرا روک دیا۔ وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر غیر ملکی، افغانی اور مشکوک افراد کی چھان بین کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر پاسپورٹ انتظامیہ نے سینکڑوں مشکوک افراد کے پاسپورٹ اور ڈیٹا کی چھان بین کی اس دوران 70 افراد کے افغانی ہونے کا انکشاف ہوا جن کے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا جبکہ ایک تھائی لینڈ کی خاتون اور ایک افغانی شہری کی تصدیق پر ان کے پاسپورٹ بلاک کردیئے جبکہ خفیہ اداروں اورسکیورٹی ایجنسی کو مشکوک افراد اورغیر ملکیوں کا ریکارڈ ارسال کردیا۔
پاسپورٹ