مانانوالہ: زہریلی شراب پینے سے تین بچوں کا باپ ہلاک‘ 3 دوستوں کی حالت تشویشناک
مانانوالہ (نامہ نگار) تین بچوں کا باپ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گیا جبکہ تین دوستوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محلہ جامعہ رشیدیہ مانانوالہ کے رہائشی چار دوستوں عمران مقصود، ذیشان، نعمان اور غلام عباس نے ملکر شراب پی جس کے بعد انکی حالت خراب ہوگئی۔ عمران مقصود جو کہ تین بچوں کا باپ بتایا گیا ہے، موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ باقی تینوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ متوفی عمران مقصود کی نعش ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے
لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ روانہ کردی گئی۔
شراب/ ہلاکت