ہائیکورٹ نے مشرف پر حملے کے جرم میں 10برس قید کاٹنے والے شہری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق صدر مشرف پر حملے میں ملوث شہری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہد حمید ڈار سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون نے عدالت سے اپنے بیٹے عدنان کی رہائی کی استدعا کی تھی، درخواست گزار کے وکیل مجاہد وسیم نے عدالت کو بتایا کہ عدنان کو 2003ءمشرف پر حملے کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے باوجود عدنان اٹک جیل میں قید ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔
رہائی/ حکم